بنگلہ دیش کی طرح ہماری عدالتوں کوبھی کردار ادا کرنا پڑیگا ،شعیب شاہین

29 ستمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں سوفیصد فیصلے درست نہیں ہوئے ہوں گے، ہم سے کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی انہی کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں، بنگلہ دیش میں جب تک ایک سابق چیف جسٹس اور سابق چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کو سزا نہیں ہوئی اس وقت تک انہوں نے ترقی نہیں کی، ہمیں بھی اس مثال پر عملدرآمد کرنا پڑے گا، عدالتوں کو آئین کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا عمران خان میں اپنی غلطی ماننے کی جرأت ہے، عمران خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ غلط تسلیم کیا ہے، عمران خان نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔