جشن عیدمیلادالنبی ؐآج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

29 ستمبر ، 2023

لاہور(خبرنگار)نبی آخرالزماں حضرت محمد ؐکا جشن ولادت آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے ۔عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی جبکہ سیرت النبیؐ کانفرنسزاور ، سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں نبی کریم حضرت محمدؐ ۖکی سیرت اور اسلام کی سربلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوں کو موضوع بنایا جائے گا ۔