کوئٹہ،کوہاٹ،اسلام آباد (صباح نیوز، نمائندہ جنگ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جشن میلاد النبی ؐکے جلوس اور ہنگو کی ایک مسجد میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، بلو چستا ن کے ضلع مستونگ کی مسجد کے باہر جمع افراد نعت خوانی میں مصروف تھے کہ گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس سے52افراد شہید ہوگئےشہید اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہےجس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،ہنگو کی مسجد میں 5افراد دہشت گردی کا شکار ہوئے،صدر عارف علوی ، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، پی پی کےرہنما آصف زرداری،ن لیگ کے صدر شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق و دیگر کی جانب سے دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔پولیس حکام سے دستیاب تفصیلات کے مطابق مستونگ کی مدینہ مسجد کے باہر جمع افراد نعت خوانی میں مصروف تھے کہ گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں 51افراد شہید اور 60سے زائد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں ۔ترجمان کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بتایا کہ دھماکا خودکش تھا۔صدرعارف علوی ، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دھماکے کی مذمت کرتے زخمیوں کو طبی امداد فراہمی کی ہدایت اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم شہباز شریف ،سپیکر پرویز اشرف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بھی دھماکے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اہل بلوچستان نے ہمیشہ بد امنی کے داعی عناصر کو اپنے جذبے سے شکست دی۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو کی تحصیل دوبہ میں تھانے کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکے میں 5افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے، خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کےمطابق2 حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کیلئے پہنچے تھے، پولیس نے ایک خودکش حملہ آور مسجد کے باہر ہلاک کر دیا ،رپورٹ کے مطابق پولیس اور حملہ اوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے وقت نمازی مسجد سے نکلے، فائرنگ کےدوران دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق نمازیوں کے بروقت مسجد سے نکلنے سے نقصان کم ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہل کار بھی زخمی ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق مسجد کے اندر 30 کے قریب لوگ موجود تھے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو گیٹ پر روکنے والے اہلکار نے بڑی ہلاکتوں سے بچا لیا، اگر حملہ آوروں کو بروقت نہ روکا جاتا تو جانی نقصان کا اندیشہ زیادہ تھا، فائرنگ کی آواز سن کر نمازی چوکنے ہوئے اور خود کو محفوظ کرلیا۔ علاوہ ازیں مستونگ اور ہنگو میں حملوں پر بلوچستان سمیت ملک بھر میں سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رہادونوں خودکش حملوں کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت کئی ممالک نے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔مستونگ خودکش حملے کا مقدمہ کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس سٹیشن میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور ابھی کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔بلوچستان میں مستونگ دھماکے میں 52 افراد کی ہلاکت کا تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...