امرتسر(اے پی پی)بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے باہرسینکڑوں سکھوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھوں کے مقدس ترین مقام کے باہر مظاہرین نے نجار کی تصاویر والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے نعرے لگائے اور بھارت سے پنجاب کو الگ کرکے ایک آزاد ریاست کے قیام کے خواہاں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کا اہتمام خالصتان کا مطالبہ کرنے والی تنظیم ”دل خالصہ“نے کیا تھا۔تنظیم کے رہنما پرمجیت سنگھ مند نے اس موقع پر کہایہ وقت ہے کہ نئی دہلی سکھ قیادت سے بات کرے۔دل خالصہ کے سیاسی امور کے سیکرٹری کنور پال نے کہا کہ تقریباً 400 سکھوں نے احتجاج میں حصہ لیا اور سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جلاوطن رہنماو ں کی خیریت کے لیے میں دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کینیڈا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے بھارتی منصوبے کو بے نقاب کیا کہ بھارت کس طرح غیر ملکی سرزمین پر کام کر رہا ہے اور کینیڈا کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔کینیڈا میں سکھوں نے پیر کو بھارت کے سفارتی مشن کے باہر زبردست مظاہرے کیے،انہوں نے بھارتی جھنڈانذر آتش کیااور خالصتان کا جھنڈا لہرایا۔یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سرے شہر میں ہردیپ سنگھ نجار کے بہیمانہ قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا اعلان کیاتھا۔ نجار خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما تھے۔ جسٹن ٹروڈو کے اس اعلان کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...