لاہور (اے پی پی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مقد مات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گذشتہ رات لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور تھانہ شفیق آباد بند روڈ کا معائنہ کیا،انہوں نے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر24گھنٹے میں ایف آئی آرز کا اندراج نہ ہونے پر شدید برہمی کااظہار کیا اورایس ایچ او کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کاحکم دیا اور کہاکہ مقرر ہ مدت کے اندردرخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ انہوں نے دونوں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ی پیشرفت ، فرنٹ ڈیسک،مال خانے، محرر روم، انوسٹی گیشن روم اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا، سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا حکم بھی دیا،انہوں نے تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ حوالات میں ملزمان سے کیسز بارے پوچھا، سود کی رقم واپس نہ کرنے اور چیک باؤنس کیس کا تھانہ شفیق آباد کی حوالات میں بند ملزم اپنی داستان سناتے رو پڑا۔وزیر اعلی ٰنے دلاسہ دیا انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ملزم کے ذمہ واجب الااد رقم ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رہائی کیلئے کارروائی پوری کی جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...