بھارت عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے،طاہر اشرفی

01 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی دہشت گرد تنظیموں کو ڈالر دے کر پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے، پاکستان کے علما و مشائخ اور عوام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے مقدس موقع پر معصوم اور نہتے مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں۔