اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا، روپیہ 1.68فیصد مضبوط

01 اکتوبر ، 2023

کراچی(این این آئی)ڈالر کی روپے کے مقابلے میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ریورس گیئرمیں رہا اور روپیہ کو استحکام ملا، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 1.68فیصد مضبوط ہوا۔ ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 0.09فیصد رہ گیا۔گزشتہ ہفتے کریک ڈائون سے خوفزدہ عناصر نے ڈالر کی فروخت کے لیے مارکیٹوں سے رجوع کیا، نتیجتا ًڈالر کے انٹربینک ریٹ 288روپے سے نیچے اور اوپن ریٹ 288روپے کی سطح پر ہیں ، ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر پائونڈ، یورو، درہم اور ریال کی قدر میں کی کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 27پیسے رہ گیا۔