اسلام آباد/کراچی/گلگت/مظفرآباد ( این این آئی) آزادکشمیراورگلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراؤں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ۔دن کا آغاز درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں ،مساجد،گھروں میں محافل درود کا انعقاد کیا گیا ۔ پاک فوج کی جانب سے اسلام آباد میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔لاہور ،ملتان ،فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، خیرپور، نوشہرہ، مانسہرہ، شبقدر، ایبٹ آباد، بنوں،گلگت، استور، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، نکیال، وادی نیلم سمیت ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ عید میلاد النبی کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...