نوازشریف ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، عابد شیر علی

01 اکتوبر ، 2023

فیصل آباد(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف کا پاکستان پہنچنے پر تاریخی استقبال ہوگا صوبائی ڈویژنل، ضلعی، سٹی سمیت تمام عہدیدار ان اپنی تیاریاں جاری رکھیں بہت جلد مشاورتی اجلاس کرکے استقبال کے لئے جانے والے قافلے کے حو الے سے حتمی فیصلے کئے جائیں گی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرکے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔