مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (جنگ نیوز)انسداددہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس میں پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد کردی،گزشتہ روز جاوید لطیف، مریم اورنگزیب سمیت تمام ملزمان کو 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا ، تاہم ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔پولیس نے مقدمہ کی اخراج رپورٹ تیار کرکے عدالت میں پیش کی، تاہم عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کردیا۔انسداددہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔