بے گناہ مسلمانوں کا خون ریاست اور قوم کیلئے بڑا امتحان ہے، حافظ حمد اللہ

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علما اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے ہنگو اور مستونگ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چند روز قبل مستونگ میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا میرا جسم زخم زخم ہے۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چند روز قبل مستونگ میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس سے ان کا جسم زخمی ہے، ہنگو اور مستونگ کے سانحات نے ان کا دل زخمی کردیا۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا کشت و خون ریاست اور قوم کے لیے بڑا امتحان ہے، قوم کے ان امتحانات کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اب صرف مذمت کافی نہیں۔