گرفتاری کو 13دن ہو گئے،شیخ رشید سے متعلق کوئی معلومات نہیں ، راشد شفیق

01 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے 13 دن ہو گئے، ابھی تک ان سے متعلق معلومات نہیں ملی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پر اگر کوئی مقدمہ ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو بازیاب کروایا جائے۔