ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ملتوی

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(اے پی پی)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں عسکری ٹاور جلا ئوگھیرا ئوکے الزام میں درج دو مقدمات میں گرفتار سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں دائر درخواست ضمانت پرسماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔