میاں محمودالرشیدکی ضمانت درخواستوں پر سماعت 5اکتوبرتک ملتوی

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(اے پی پی)لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے9مئی واقعات کے درج3مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشیدکی ضمانت درخواستوں پر سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے میاں محمود الرشید کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر میاں محمود الرشید کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔ پولیس کے مطابق میاں محمود الرشید پر تھانہ شادمان نذر آتش کرنے ، نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینیٹر جلانے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کا الزام ہے۔