بھارت ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے ،امریکا

01 اکتوبر ، 2023

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکرپرہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں کینیڈا سے تعاون کرنے کے لیے زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ۔امریکی عہدے دار کے مطابق ملاقات کے دوران انٹونی بلنکن نے ان کے سامنے ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس کا معاملہ اٹھایا۔