ملتان (این این آئی)سعودی عرب میں عمرہ ویزے پر ملتان سے بھیک مانگنے کی غرض سے جانے والے ایک ہی خاندان کے16افراد کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 1 خاندان کے 16 افراد سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ پورا خاندان بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق دورانِ تفتیش خاندان کے افراد نے بتایا کہ 3 ایجنٹوں نے سعودی عرب میں اْن کی رہائش کے انتظامات کیے ہیں۔خاندان کے سعودی عرب پہنچ کر بھیک میں ملنے والی آدھی رقم اْن کی اور آدھی ایجنٹوں کی ہونی تھی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق گرفتار کیے گئے خاندان کے افراد میں 11 خواتین، 5 مرد اور 1 بچہ شامل ہے،حراست میں لیے گئے اس خاندان کے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ 2 روز قبل سیکریٹری اوور سیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ بیرونِ ملک گرفتار ہونے والے بھکاریوں کی 90 فیصد تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے۔سیکرٹری اوور سیز کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بھکاری پاکستان سے بیرونِ ملک جاتے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...