پشاور(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مستونگ اور ہنگو میں بم دھماکوں کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے سخت سزادی جائے،خیبر پختونخوامیں کئی ماہ سے دہشت گردانہ واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بلوچستان جل رہا ہے، سیکورٹی کی نازک صورتحال ہے ۔ سراج الحق نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے متاثرین کے لئے فوری مالی امداد کا مطالبہ بھی کیا۔ امیر جماعت نے ملک میں مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں کو ان کی آئینی ذمہ داری یاد دلائی ہے، بدقسمتی سے ملک پر مسلط موجودہ اور ماضی کے حکمران عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوامیں کئی ماہ سے دہشت گردانہ واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بلوچستان جل رہا ہے، اندرون سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں ڈاکو راج ہے، بڑے شہروں میں سٹریٹ کرائمز، ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے، ایک طرف مہنگائی ہے تو دوسری جانب سیکورٹی کی نازک صورتحال، جس سے ملک کا ہر شہری شدید پریشان ہے۔پشاور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی مہربانؐ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کرآئے اور انہوں نے قرآن کی صورت میں بنی نوع انسان کو دنیاوی و اخروی کامیابی کا نسخہ تھمایا۔ ، مسلمان قرآن و سنت کو مضبوطی سے تھام لیں تو پوری انسانیت کو امن و خوشحالی نصیب ہوسکتی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...