نریندر مودی کی مسلمانوں کو عیدِ میلاد النبی ۖ ؐکی مبارکباد

01 اکتوبر ، 2023

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے عیدِ میلاد النبی ۖ کے موقع پر تمام مسلمانوں کے نام مبارک باد کا پیغام جاری کر کے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنے ملک میں مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کرنے والے بھارتی وزیرِ اعظم نے 12 ربیع الاول کے موقع پر معاشرے میں امن و امان کی خواہش ظاہر کی اور تمام مسلمانوں کو آخری پیغمبر ۖ کی ولادت کی مبارک باد پیش کی۔