مانگامنڈی،غازی آباد،مصطفیٰ ٹائون اور دیگر علاقوں میں لاکھوں کی لوٹ مار

01 اکتوبر ، 2023

لاہور( کرائم رپورٹر) مانگا منڈی میں ڈاکووں نے نصیر سے 5 لاکھ 40 ہزار ، غازی آباد میں اسلم سے 3لاکھ 10 ہزار اور موبائل فون ،مصطفی ٹاون میں عدنان و فیملی سے 5 لاکھ 70 ہزار اورزیورات ، اقبال ٹاون میں رحمان سے 2لاکھ 10 ہزار اور طلائی زیورات ،لوئر مال میں عثمان سے 2لاکھ 30 ہزار روپے،گجر پورہ میں عاطف سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے و موبائل فون ،یکی گیٹ میں ارشد سے 1 لاکھ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، فیصل ٹاون میں ولید سے 2 لاکھ 30 ہز ار اور موبائل فون ، لاری اڈا میں عامر سے 4 لاکھ 60 ہزارروپے و موبائل فون ،گلشن راوی کے علاقے میں افضال سے 90 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔مانگا منڈی، مصطفی ٹاون، ہنجروال، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ، غازی آباد، یکی گیٹ سے گاڑیاں اور راوی روڈ، شیراکوٹ، لٹن روڈ، مصطفی آباد اور گوالمنڈی کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔