جی سی یونیورسٹی کے کانووکیشن کادوسرا روز

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(خبرنگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 22ویں کانووکیشن کے دوسرے روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،اولمپیئن منظور الحسن اورینورسٹی کے 7سینئر اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید،پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق،پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید شیخ، پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین خان،پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمداور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا۔