کاہنہ،گھر میں گھسنے پرسی آئی اے اہلکاروں پرفائرنگ،ایک زخمی

01 اکتوبر ، 2023

کاہنہ(نامہ نگار) سی آئی اے کے اہلکارسادہ کپڑوں میں گھر میں گھس گئے ۔ گھر میں موجود وقاص اوردانش نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی۔جس کی زد میں آکر سادہ کپڑوں ملبوس اہلکار زبیریونس زخمی ہوگیا ۔ ایس آئی انوارالحق نے درخواست میں دعوٰی کیا کہ کاہنہ سٹاف کےاہلکار اشتہاری امان اللہ میوکو گرفتار کرنے گئے تھے جن پر وقاص اور دانش نے فائرنگ کردی پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں بھائیوں وقاص اور دانش کو حراست میں لے لیا۔جن میں سے دانش پولیس ملازم بتایاجاتاہے ۔اور تھانہ کوٹ لکھپت میں تعینات ہے۔