لاہو ر(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ عوام کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے فرینڈز ان پولیس اور والنٹئیرز ان پولیس پروگرامز کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے طلبا و طالبات اور شہریوں کو فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کے بیجز لگائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ان پروگرامز کے تحت نوجوان طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کا سفیر بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تمام 735 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں اپ گریڈ کر رہے ہیں، تقریب میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس پنجاب پولیس کے ساتھ ایک دن کا انٹرکشن ہے ۔ اسی طرح والنٹیرز ان پولیس منتخب ہونے والے نوجوان دو ہفتے پنجاب پولیس کے ساتھ گذاریں گے ۔ مزید برآں ڈاکٹر عثمان انور نے جشن عید میلادالنبی کے جلوسوں، ریلیوں اور محافل کا پُرامن انعقادپر صوبہ بھر میں بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ فورس کے نام خصوصی پیغام میں سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
لاہورپاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کوبجٹ تجاویز ارسال کی ہیں جن کا مقصد ٹیکس...
لاہورپیاف کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معیشت کی جانب...
لاہور دفتر محتسب پنجاب کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں صوبہ بھر کے 152شہریوں کو ان کے 8کروڑ 36لاکھ...
لاہورپرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید 30روپے کمی سے 358روپے فی کلوہو گئی ۔اوپن مارکیٹ میں بھی مختلف...
لاہور ایس ای سی پی نے ایک مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا جس کا مقصد میوچل فنڈز کے ساتھ عوامی مشغولیت...
لاہور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیرِ صدارت ریونیو کولیکشن اہداف بارے اجلاس میں ورلڈ بنک کی...
لاہور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدنے کہا ہے کہ دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم پالیسیاں مرتب...
لاہورپنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے لاہور میں شالیمار باغ کے تحفظ و بحالی کے لئے 1ارب 60کروڑ 39 لاکھ60ہزار...