کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)نگراں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ داعش اور TTPکے پیچھے جائینگے،ملک میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا اب کرینگے،دہشتگردی میں ’را‘ ملوث ہے ، خون کا بدلہ لینگے، معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے لوگ فسادی ہیں ، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا،حکومتی رٹ کو قائم رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، پاکستان میں دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن (ر) میر زبیر احمد جمالی اور نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی، اور صوبائی مشیر برائے وومن ڈویلپمنٹ و سوشل ویلفیئر شانیہ خان بھی موجود تھیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہو گی، مستونگ میں خوارج نے سرور کائنات کی ولادت کا جشن منانے والوں کو نشانہ بنا یا ہے حالانکہ یہ کائنات انہی کے لئے بنائی گئی تھی، سانحہ مستونگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں زخمیوں کے علاج معالجے کی ذمہ داری پاک فوج نے اٹھا ئی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ ملک میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ان کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے ا، تمام ادارے اور حکومت مل کر کام کرے گی، داعش ہو، ٹی ٹی پی ہوتمام دہشتگرد ایک ہیں ایک ہے جن کوبھارتی ایجنسی راء ہینڈل کر رہا ہے، دہشت گردوں کا تعاقب کریں گے۔اس سے قبل حافظ حمد اللہ پر حملے کا ماسٹر مائنڈمار دیا گیا ہے۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائی ہوگی اس بار کوئی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ بلکہ دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پالیسی بنتی رہی لیکن بعد میں اس کو تبدیل کردیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور زیرو ٹالرنس کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جائیں گے تاکہ اس کے خاتمے کو ممکن بنایا جاسکے۔
اسلام آ باد وزیراعظم کا مالیاتی ٹیم کو کامیاب بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے...
اسلام آبادسینیٹ اجلاس میں فنانس بل 2026کی کاپی پیش،قائمہ کمیٹی سے سفارشات طلب،تفصیلات کے مطابق چیئرمین سید...
اسلام آباد نئے مالی سال کے بجٹ میں پن بجلی اور آبی ذخائر میں کے لیے بھاری رقم مختص کی گئی ، بجٹ میں دیامر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1676ارب50کروڑ 90لاکھ روپےمقرر کیا ہے ذرائع...
کراچی اسپیس ایکس کا تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او، مسک دنیا کے پہلے ٹرلینیئربن گئے۔ کمپنی نے 208 کھرب روپے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے، افواہوں اور جعلی خبروں کے...
اسلام آباد وزارتِ ریلوے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری و نئے منصوبوں کی مجموعی مالیت 25 کھرب 13 ارب روپے سے...