پشاور/اسلام آباد( نمائدگان جنگ، نیوزایجنسیاں) ہنگو میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5نمازی شہید ہوگئے، ادھر عالمی برادری نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ اقوام متحدہ، امریکا، ایران ،ترکیہ اورامارات کی جانب سے سانحے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی ، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ،سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم شہباز شریف ،سپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،امیرجماعت اسلامی سراج الحق اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی اور معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ادھر ہنگو کی ایک مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 نمازی زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق 4 افراد کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک مریض دوران علاج چل بسا۔ دھماکا تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران ہوا۔ایس ایچ او شابراز خان کے مطابق دھماکا جمعہ کے آخری خطبے کے دوران ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد کے اندر 30 سے 40 نمازی موجود تھے۔ دھماکے کے وقت مسجد کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر کئی افراد زخمی ہوئے۔نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے دھماکے سے متعلق پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔پولیس نے ہنگو خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس میں بتایا گیا کہ اہلکاروں کے الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔ دو خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کےلئے عین وقت پر پہنچے تھے، پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک خودکش حملہ اورکو مسجد کے باہر ہلاک ہوا۔ ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کی دھماکے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں حملہ آوروں کو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق موٹر سائیکل سوارخودکش حملہ آور نے چادر لیپٹ رکھی تھی، دونوں حملہ آور موٹر سائیکل پر تھانے کی جانب گئے۔ہنگوخودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں ایس ایچ او دوآبہ کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کرلیا گیا جب کہ حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔
سری نگرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میںقید عوامی اتحاد...
بیجنگ چین نے امریکی مصنوعات پر 10سے 15فیصد ٹیرف کا اطلاق کر دیا ہے۔ چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے...
سنگاپور سنگاپور کے سیکیورٹی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ مبینہ طور پر مسلمانوں کو قتل کرنے کے مشن کی تربیت کے...
کراچی واشنگٹن میں قائم ایک تحقیقی گروپ نے گزشتہ روز کہا کہ گزشتہ برس قومی انتخابات کے دوران ہونے والے واقعات...
کراچیترک صدر رجب طیب اردوان آج سے13فروری کے دوران ایشیاء کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے جن میں ملائشیا،...
اسلام آباد انقلاب کے لیے ماحول تیار ہے، مولانا فضل الرحمٰن کام کے آدمی ہیں ،جب بھی عوامی ابھار اُٹھے گا وہ...
راولپنڈی تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی۔ اڈیالہ جیل میں...
واشنگٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے امریکی قبضے کے منصوبے کے تحت غزہ واپسی کا کوئی حق نہیں...