قیام امن کیلئے قومی گرینڈاجلاس بلانے کی ضرور ت ہے‘ گورنر کاکڑ

01 اکتوبر ، 2023

کوئٹہ (خ ن) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہاہے کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر گرینڈ اجلاس بلانے کی اشد ضرورت ہے جس میں ہر قسم کی تخریب کاری اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے باہمی مشاورت کے بعد ایک جامع حکمت عملی وضع کر سکیں وقت آپہنچا ہے کہ ہم سب مل بیٹھ کر پائیدار امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا. کیونکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہےدریں اثناء گورنر ملک عبدالولی خان کاکڑ نےپاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین نجیب ہارون کی قیادت میںملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے ہم انجینئرز کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے روشن مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیںانجینئرز بجلی کے بحران پر قابو پانے میں رہنمائی کریں کہ ہم اپنے بجلی کے روایتی نظام کو سولر انرجی پر کس طرح منتقل کر سکتے ہیں شرکاء نے سانحہ مستونگ کے شہداء کی بلنددرجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔