پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی، پٹرول 8، ڈیزل 11روپے لٹر سستا

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے،پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا۔