اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پرتعیش اشیاء کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر لیا۔ ٹائرز، فیبرکس، کاسمیٹکس اور ٹائلز سمیت متعدد اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے زریعے درآند کیے جانے والی لکژری اشیا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرف ایک سال میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2.5ارب ڈالر اضافے سے 6.71ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے پاکستان کی جانب سے درآمد پر پابندی کے اثرات کوزائل کردیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ جن اشیا کی درآمد پر پابندی یا ڈیوٹی بڑھائی جاتی ہے وہی اشیا ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے منگوائی جارہی ہیں، افغانستان میں ڈیوٹی کم ہونے کے باعث بیشتر اشیا اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں فروخت کردی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے ریوالونگ انشورنش اور بینک گارنٹی اشیا کی 100 فیصد مالیت پروصول کرنے کی سفارش کردی ہے اور ایف بی آر کو اففان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 10فیصد پراسینگ فیس بھی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
کوئٹہوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ و روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق، شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر ’’فری غزہ، فری فلسطین‘‘ کے...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800روپے فی...
ہنگوہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور...
کوئٹہقائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی سے پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے...
کوئٹہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے...
تہرانایران نےاسرائیل پرامریکہ کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو کمزور کرنے کی کوشش کاالزام لگایا ہے،ایرانی...