کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اتحاد اہلسنت بلوچستان کے سربراہ سید شجاع الحق شاہ ہاشمی ، شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق القادری ، مفتی مختار احمد حبیبی ، سید حبیب اللہ شاہ چشتی نے سانحہ مستونگ کے خلاف آج (اتوار یکم اکتوبر) کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر حکومت اور انتظامیہ نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہمیشہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا ، صرف ایس ایس پی کی معطلی کافی نہیں ، سانحہ میں ملوث ملزمان اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کی تو احتجاج کو پاکستان بھر میں وسعت دیں گے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں علامہ شہزاد احمد عطاری ، حاجی محمد ظریف رضوی ، فقیر غلام محمد حسینی ، مولانا عبدالقدوس حبیبی ، مولانا احمد رضا قمبرانی ، مفتی محمد جان قاسمی ، حافظ محمد یوسف مسکانزئی ، علامہ غلام عباس قادری و دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے سانحہ مستونگ کے انتہائی دلخراش واقعے میں جید علما ، حفاظ کرام اور عوام اہلسنت کے شہید ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے تحت اہلسنت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے اہلسنت کی تنظیمات کے تحفظات کے باوجود حکومت اور سیکورٹی اداروں نے موثر اقدامات نہیں کئےجس کی وجہ سے المناک سانحہ پیش آیا جس میں 70 سے زائد افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ۔ مستونگ ، خضدار ، حب سمیت بلوچستان بھر میں میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نہیں کئے گئے تھے، مستونگ میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس پر دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے ایسا کرنے والے مسلمان کیا انسان کہلانے کے بھی لائق بھی نہیں صرف ایس ایس پی مستونگ کی معطلی کافی نہیں ، امن وامان قائم رکھنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سانحہ مستونگ کے بعد نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ اور سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں تھی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کی مرہم پٹی کرتے رہے ۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ مستونگ کے خلاف بلوچستان بھر میں آج ( اتوار یکم اکتوبر کو ) شٹرڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اس سلسلے میں تعاون کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلے پر 12 رکنی کمیٹی اتحاد اہلسنت بلوچستان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو سانحہ کے حوالے سے کام کرے گی ۔ ہماری حب الوطنی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ سانحہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اگر ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے جسے کنٹرول کرنا مشکل ہوگا اور اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
کراچیامریکی عدالت نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے محقق کی ملک بدری روکدی۔بدر خان سوری ہندوستانی شہری ہیں،محکمہ...
کراچی اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہےکہ ان کے ارب پتی اتحادی ایلون مسک کو چین کے...
جنیوا اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک سال تھا،دنیا بھر میں تقریباً 9ہزار افراد...
واشنگٹن ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے جمعرات کوایکٹوسٹ ججز کے خلاف درخواست پر دستخط کرنے والے وسکونسن کے ووٹرز کے...
اسلام آباد حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار 2024-25 کے سیزن میں ہدف سے 41فیصد کم رہی، جو کہ متوقع...
نئی دہلی بھارت کی مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے اپنے ان تمام سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر6,800روپے کا...
کراچیمائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور معروف انسان دوست فلاحی شخصیت بل گیٹس اور نامور بھارتی اسٹار کر کٹر سچن...