ریاست عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی‘ ڈاکٹرعبدالمالک

01 اکتوبر ، 2023

کوئٹہ( پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی زیر صدارت پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس پارٹی کے الیکشن 2024 کے مینوفیسٹو ترتیب دینے کو زیر بحث اور مختلف تجاویز زیر غور آئے اجلاس میں صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ میر شاوس بزنجو آغاگل صدیق کھیتران علی احمد لانگو عبدالخالق بلوچ میران بلوچ اور غنی بلوچ شریک ہوئے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مستونگ دھماکے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو عظیم سانحہ قرار دیا ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے جسے احسن طریقہ سے انجام نہ دینے کے باعث ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں حکومت کو چاہیے شہدا کے خاندانوں کی مالی معاونت کرے اور زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرے۔این پی کے مرکزی سینئر نائب صدرسابق سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاکہ بے گناہ انسانوں کا قتل عام انسانیت سوز واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے مستونگ دھماکہ کوافسوسناک اور انسانیت دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم و بے قصور انسانوں کا خون بہایا گیا حکومت امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی عام ہوگئی ہے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام زخمیوں کے علاج کو یقینی بنایا جائے اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔