کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات سے ووٹ جس کو ملے اس کو حکومت ہی نہیں اختیار بھی ملنا چاہئے، ترجمان پی ٹی آئی، شعیب شاہین نےکہا کہ نواز شریف کو ضیاء الحق لے کر آئے تھے اس میں کسی کو شک نہیں ہے۔نواز شریف خود جو ملک کے ساتھ کرتے رہے سب کے سامنے ہے،ماہر معاشیات،ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ ورلڈ بینک نے غربت کا جو تخمینہ لگایا وہ ہمارے تخمینے سے کم ہے۔ لوئر مڈل کلاس کے لوگ بھی غریب ہوچکے ہیں۔11کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں۔ بیروزگاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے70 لاکھ مزدور بے روزگار ہیں۔قیمتیں بڑھنے سے آمدنی25 فیصد کم ہوچکی ہے جو غربت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ رہنما ن لیگ، طلال چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے لیڈرنہیں اسٹیٹس مین ہیں ۔ نواز شریف بتائیں گے کہ ملکی مسائل ماضی کی کن وجوہات کی بنا پر پیدا ہوئے۔نواز شریف وہ بیانیہ بھی دیں گے جو موجودہ مسائل کے حل کا باعث بنے گا۔مینار پاکستان جلسے کی تقریرایک جلسے کی تقریر نہیں ہوگی ۔نواز شریف مسائل سے نکلنے کا پورابیانیہ اور موجودہ مشکل حالات سے نکلنے کاپلان دیں گے۔آپ اس سے قبل جو مرضی اندازہ لگاتے رہیں یہ نہیں کہیں گے یہ کرلیں گے یہ سمجھوتہ ہوگیا ۔ ہم ایک عوامی پارٹی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اقتدار میں آنے کا ووٹ ہی ایک طریقہ ہے۔ہم نہیں چاہتے کہ2018ء کی طرح ایک اور دھاندلی زدہ الیکشن ہوایک اور ایسا الیکشن ہو جو پاکستان کو لے کر بیٹھ جائے۔2018ء میں نہ صرف آر ٹی ایس بیٹھا بلکہ پاکستان کا بٹھا بیٹھاہے پاکستان کی معیشت بیٹھی ہے۔صاف و شفاف انتخابات سے ووٹ جس کو ملے اس کو حکومت ہی نہیں اختیار بھی ملنا چاہئے تاکہ پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل کرسکیں۔ہم کسی سے خوفزدہ نہیں باقی سارے بونے ہیں جن کو مصنوعی طور پر بنایا گیا اس میں خان صاحب بھی شامل تھے۔ہم نہیں چاہتے کوئی لاڈلہ ہویا کوئی سوتیلا ہوصاف و شفاف انتخابات پاکستان کی ضرورت ہیں۔
راولپنڈی عمران خان سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی کاکوئی رہنمایا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچ سکا،اڈیالہ جیل...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم ترین سربراہی اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل فلاسفی کے تناظر میں مخلوط حکومت کو حقیقی جمہوریت کے...
نئی دلی بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کے لیے شہریت کے قواعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
اسلام آباد روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے تصدیق کی ہے کہ بوشہر جوہری پلانٹ پر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہیں...