کوئٹہ (خ ن+اسٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت گزشتہ شب صوبے میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس میں ہونے والے بم دھماکہ کے افسوسناک واقعہ کے تمام شہداء کو معاوضہ کی ادائیگی اور زخمیوں کے اخراجات حکومت بلوچستان کی جانب سے برداشت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو انسپکٹر جنرل پولیس عبدالخالق شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں چھ سے آٹھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت نے بتایا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر سول ہسپتال اور سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، آٹھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ واقعہ کے زخمیوں کو ابتدائی طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا تھا۔نگران وزیراعلیٰ نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ دھماکہ سے متعلق جو ابتدائی شواہد سامنے آئے ہیں انکے مطابق تحقیقات درست سمت میں جا رہی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ تحقیقات کے عمل کو مزید موثر بناتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،تین روزہ سوگ کے پیش نظر صوبے میں جاری فٹبال میچز کو ملتوی کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں امن و امان کے موثر قیام کے لئے اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کا مکمل تدارک کیا جا سکے۔ اجلاس میں نگران صوبائی وزراء میر زبیر جمالی،امیر محمد خان جوگیزئی،جان اچکزئی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا اور کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔درایں اثناء نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی سے نگران وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا نے ملاقات کی اور مستونگ واقعہ کی تحقیقات سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہی دی ۔علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ نے گزشتہ شب ٹراما سنٹر سول ہسپتال کوئٹہ اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کی نگران صوبائی وزراء میر زبیر خان، امیر محمد جوگیزئی اور جان اچکزئی بھی انکے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ادھر نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ۔ شدید زخمیوں کو علاج کیلئے کراچی منتقل کیاجائے گا اور لواحقین اور زخمیوں کو جلد معاوضوں کی ادائیگی شروع کردی جائے گی ۔ یہ بات انہوں نےوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی، وزیراطلاعات جان اچکزئی، وزیرصحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی اور آئی جی پولیس سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مستونگ میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا تاہم اس پر سی ٹی ڈی کام کررہی ہے ،جلد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے ۔ انہوں نےکہا کہ جاں بحق افرادکے لواحقین اور زخمیوں کو جلد معاوضوں کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آ باد بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...