سانحہ مستونگ‘ فضاء دوسرے روز بھی سوگوار رہی

01 اکتوبر ، 2023

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺکے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد ہفتہ کو دوسرے روز بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی فضاءسوگوار رہی، المناک سانحہ کے بعد صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی اور داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ سرکاری اور نجی اداروں کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کیا گیاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ خودکش دھماکے کے بعد وی آئی پیز کی نقل وحمل کو بھی محدود کیا گیا ہے۔