راولپنڈی(صباح نیوز) مردان اور پاراچنار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک جبکہ لانس نائیک شہید ہوگئے، دہشتگرد فیصل مردان میں مارا گیا ، لانس نائیک غیر ت خان نے پارا چنار میں جام شہاد ت نوش کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مردان کے علاقے کاٹلنگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک اور مقابلے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران لانس نائیک غیرت خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو قبول کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...
کراچی لیبیا میں حکام نے بتایا کہ ملک کے ایک مغربی شہر میں ایک فٹبال میچ کے بعد شروع ہونےو الی جھڑپوں میں کئی...
اسلام آباد ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے گریڈ 16کے انسپکٹراحمد فرحان کو ملازمت سے فوری معطل کر دیا ہےا ور ان...
کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، فیملی کورٹس میں یومیہ 300 سے زائد مقدمات دائر...
واشنگٹنامریکہ نے جرمنی کے بعد پولینڈ میں بھی 4000فوجیوں کی مجوزہ تعیناتی منسوخ کر دی ہے، پنٹاگون کے مطابق اس...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور ڈائریکٹر جنرلز ان لینڈ...