کراچی(نمائندہ جنگ)پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ورلڈ کپ کے لئے بھارت کےویزے جاری نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلاڈائز کو بھارتی ویزوں کے سلسلے میں خط لکھا ہے۔آئی سی سی کو بھیجے گئے خفیہ خط کی کاپی جنگ کے پاس موجود ہے۔پی سی بی نے صحافیوں اور شائقین کو ویزوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ویزوں کے اجراء کے سلسلے میں آئی سی سی کردار ادا کرے۔اس سے قبل پی سی بی نے آئی سی سی کو25ستمبر کو بھی ای میل بھیجی تھی،پی سی بی نے لکھا ہے کہ شائقین اور صحافیوں کے ویزوں کے سلسلے میں ہمیں کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی جبکہ اکستان پہلا وارم اپ میچ کھیل چکاہے، ویزوں کے بارے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی پاکستانی فینز اور صحافیوں کے ویزوں کےلیے اقدامات کرے۔فینز اور صحافیوں کے ویزوں کے معاملے میں تاخیر پر پی سی بی نے آئی سی سی سے اظہار تشویش کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے پاکستانی فینز اور صحافیوں کا معاملہ جلد از جلد حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
برسلز یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور شروع ہوگیا۔یورپی میڈیا کے مطابق اسپین،...
کراچی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر ملی کارجن کھڑکے نے۔ گزشتہ روز نہایت متنازع بیان دیتے ہوئے وزیر...
کوئٹہبلوچستان حکومت نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور جدیدیت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے میں پہلی...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، اظہار رائے کی...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی تاریخی تبدیلی،جاپان نے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم کردی۔ جاپان پہلی بار مہلک ہتھیار فروخت...
کراچی صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال،...
مری ،اسلام آباد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع‘ ہم نے بہترین...