واشنگٹن (این این آئی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کالعدم تحریک طالبان کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی ایک پیج پر ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان خطے کے امن کیلئے شدید ترین خطرہ ہے ، ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کواستعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغان طالبان اورٹی ٹی پی آپریشنل اورمالی معاونت میں ایک پیج پرہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں۔تھامس ویسٹ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی مسائل کی نشاندہی،افغان مہاجرین معاملیپرانتہائی مددگار رہا ہے۔یاد رہے کہ تھامس ویسٹ نمائندہ خصوصی افغانستان،ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیوروساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز ہیں اور امن مشنزکیلئے عالمی سطح پران کی خدمات قابل قدر ہیں۔
اسلام آباد معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فضائیہ کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل، وفاقی دارالحکومت کی...
اسلام آ باد پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کی نئی رہائش گاہیں104فیملی سوٹس کو مکمل کرنے کیلئےسی ڈی اے...
کراچی امریکا نے خلیجی ممالک کو 17ارب ڈالر کے مزید میزائل فروخت کر دیئے۔ ایران جنگ کے بعد دفاعی ذخائر پر...
کراچی پاک بھارت جنگ کے ایک سال بعد ٹرمپ پاکستان تعلقات پر بھارت میں تشویش ،نئی دہلی کا خیال ہے امریکی صدر کی...
کراچی چین نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستان کو فضائی مددفراہم کی ،چینی انجینئر کا انٹرویو...
کراچی چینی جے35 اسٹیلتھ طیاروں سے پاکستان کو بھارت پرفیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی، ففتھ جنریشن جنگی طیاروں...
اسلام آبادایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے 13اور ان لینڈریونیو سروس کے 6افسران کو بیرون ملک پاکستانی...
اسلام آباد وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 2 روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے ائیر پورٹ پر بنگلہ دیش کے...