مستونگ : دھماکے کے بعد فضا سوگوار، شہداء کی آبائی علاقوں میں تدفین

01 اکتوبر ، 2023

مستونگ ( نامہ نگار ) عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پر خودکش حملے کے بعد شہر کا ماحول سوگواررہا ، تمام شہداء کی تدفین انکے آبائی علاقوں میں کردی گئی ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ایک شدید زخمی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 58 ہوگئی ،زخمیوں کی تعداد 83 ہے۔