اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کر دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کی معیاد حلف اٹھانے سے شروع ہو گی۔ جسٹس عرفان سعادت خان جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی تقرری تک عہدے پر فرائض انجام دینگے۔ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ 2 اکتوبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائینگے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196کے تحت دی۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو اور ثانوی و اعلی ثانوی...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری کی...
کراچی بہادری، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے معرکۂ حق - یومِ فتح کے ایک سال...