کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات سے ووٹ جس کو ملے اس کو حکومت ہی نہیں اختیار بھی ملنا چاہئے، ترجمان پی ٹی آئی، شعیب شاہین نےکہا کہ نواز شریف کو ضیاء الحق لے کر آئے تھے اس میں کسی کو شک نہیں ہے۔نواز شریف خود جو ملک کے ساتھ کرتے رہے سب کے سامنے ہے،ماہر معاشیات،ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ ورلڈ بینک نے غربت کا جو تخمینہ لگایا وہ ہمارے تخمینے سے کم ہے۔ لوئر مڈل کلاس کے لوگ بھی غریب ہوچکے ہیں۔11کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں۔ بیروزگاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے70 لاکھ مزدور بے روزگار ہیں۔قیمتیں بڑھنے سے آمدنی25 فیصد کم ہوچکی ہے جو غربت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ رہنما ن لیگ، طلال چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے لیڈرنہیں اسٹیٹس مین ہیں ۔ نواز شریف بتائیں گے کہ ملکی مسائل ماضی کی کن وجوہات کی بنا پر پیدا ہوئے۔نواز شریف وہ بیانیہ بھی دیں گے جو موجودہ مسائل کے حل کا باعث بنے گا۔مینار پاکستان جلسے کی تقریرایک جلسے کی تقریر نہیں ہوگی ۔نواز شریف مسائل سے نکلنے کا پورابیانیہ اور موجودہ مشکل حالات سے نکلنے کاپلان دیں گے۔آپ اس سے قبل جو مرضی اندازہ لگاتے رہیں یہ نہیں کہیں گے یہ کرلیں گے یہ سمجھوتہ ہوگیا ۔ ہم ایک عوامی پارٹی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اقتدار میں آنے کا ووٹ ہی ایک طریقہ ہے۔ہم نہیں چاہتے کہ2018ء کی طرح ایک اور دھاندلی زدہ الیکشن ہوایک اور ایسا الیکشن ہو جو پاکستان کو لے کر بیٹھ جائے۔2018ء میں نہ صرف آر ٹی ایس بیٹھا بلکہ پاکستان کا بٹھا بیٹھاہے پاکستان کی معیشت بیٹھی ہے۔صاف و شفاف انتخابات سے ووٹ جس کو ملے اس کو حکومت ہی نہیں اختیار بھی ملنا چاہئے تاکہ پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل کرسکیں۔ہم کسی سے خوفزدہ نہیں باقی سارے بونے ہیں جن کو مصنوعی طور پر بنایا گیا اس میں خان صاحب بھی شامل تھے۔ہم نہیں چاہتے کوئی لاڈلہ ہویا کوئی سوتیلا ہوصاف و شفاف انتخابات پاکستان کی ضرورت ہیں۔ہماری جمہوری پارٹی ہے ن لیگ کے فیصلوں میں قومی مفاد اور عام آدمی کو اہمیت دی جاتی ہے۔ عام آدمی کی زندگی میں جو مشکلات ہیں ان کو ن لیگ حل کرسکتی ہے۔نواز شریف جب واپس گئے تھے تو اس وقت حکومت عمران خان کی تھی اگر وہ ڈیل کرکے گئے تھے تو کیا عمران خان نے ڈیل کی تھی ۔سیاست کس نے کس طرح شروع کی تھی اور اس کے بعد کیا سیکھا ہے اور اس کے بعد ہرجانہ ادا کرنے کے بعدسیکھ کر نواز شریف اس سے آگے نکلے ہیں۔ اس وقت بات کارکردگی کی ہے عمران خان چار سال حکومت میں رہے کوئی ایک کام گنوا دیں کوئی ایک منصوبہ بنایا ہو نواز شریف کے نام سے تو پاکستان کے70فیصد منصوبے ہیں۔نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ہر قسم کے حالات کا سامنا کریں گے۔ ہمیں لاہور میں مینار پاکستان سے بڑی جگہ جلسے کے لئے نہیں ملی۔
اسلام آ باد نوجوان افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی افسران کی گریڈ 17سے 18 میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
کراچی ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کے عملے کی شکایت پر ایک ملزم کو گرفتار...
نیویارک عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کو 190؍ ملین پاؤنڈ کے مقدمہ میں سزا سنائے جانے پر امریکا میں عمران...
کراچی امریکی صدر جوبائیڈن نے اوول آفس میں اپنے الوداعی خطاب کے دوران دنیا اور امریکا کو درپیش مستقبل کے...
لاہورعمران خان اور بشری بی بی کو سزا کے بعد مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا، لیگی ایم پی اے میاں...
اسلام آباد پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو...
لاہورجامعہ نعیمیہ کے دارالافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں بتایا گیا ہے کہ ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا قانونی...