کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے معاہدے کے بدلے امریکا کیساتھ فوجی معاہدے کا خواہاں ہے تاہم اگر اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوئی بڑی رعایت نہ دی تو بھی ریاض تل ابیب کیساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے معاہدہ نہیں کرے گا ۔ یہ بات مذاکرات سے باخبر تین ذرائع نے بتائی ہے ۔ اس معاہدے میں نیٹو طرز کی سکیورٹی ضمانتیں بھی شامل ہوں گی اور یہ معاملہ پہلی بار اس وقت زیر بحث آیا تھا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر جوبائیڈن نے 2022میں سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا تھا ۔برطانوی خبررساں ادارے کےمطابق ایک امریکی ذریعہ نے بتایا کہ یہ معاہدہ امریکا کا جنوبی ایشیائی ممالک سے کئے گئے معاہدوں جیسا ہوسکتا ہے اور اگر امریکی پارلیمنٹ نے اس کی منظوری نہ بھی دی تو یہ معاہدہ امریکا اور بحرین کے درمیان موجود معاہدے جیسا ہوگا جہاں امریکی بحریہ کا پانچواں بحری بیڑہ موجود ہے ۔ بحرین کی طرز کے معاہدے کیلئے امریکی پارلیمنٹ کی منظوری لینا لازمی نہیں ہوگی ۔ واشنگٹن سعودی عرب کو نیٹو کا بڑا نان نیٹو اتحادی قرار دے دے گا ، یہ اسٹیٹس اسرائیل کو پہلے ہی حاصل ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب امریکا سے اپنے ملک میں ستمبر 2019جیسے میزائل حملوں کے پیش نظر اپنے تحفظ کی یقین دہانی ممکن بنانے کا خواہاں ہوگا۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کیس کے بارے میں وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدرکو لکھے گئے خط...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف الیکشن کمشنر...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، ہ نو ٹیفیکیشن جاری ، ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز رِسک...
کراچی کراچی سے گذشتہ 48گھنٹے کے دوران ایک بھارتی شہری سمیت 70مسافروں کو مختلف وجوہ کی بنا پر بین الاقوامی سفر...
کراچی امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے تجویز کردہ درآمدی ٹیکسوں کے حصول کیلئے ایک نیا...
اسلام آباد کل سے پٹرول 3.53 روپے، ڈیزل 3.66روپے فی لیٹر مہنگا ہونیکا امکان، پی او ایل کی قیمتوں میں متوقع اضافے...
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کے بعد اب پاکستان بھر میں انٹرنیٹ...