کراچی(اسٹاف رپورٹر )ہا کی کے میدان میں ہفتے کو بھارت کے خلاف پاکستان کی دو کے مقابلے میں دس گول کے بڑے مارجن سے ذلت آمیز شکست کسی بھی انٹر نیشنل میچ میں یہ پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں یہ سب سے بڑی نا کامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 19ویں ایشین گیمز میں پول میچز میں بھارت نے ہفتے کو پاکستان کو دو کے مقابلہ میں دس گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان اور جاپان کے مابین سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ کن میچ ابھی باقی ہے جوکہ 2اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود بھارتی ہاکی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں 15ویں نمبر پر موجود پاکستان ہاکی ٹیم کو تگنی کا ناچ نچادیا،پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان اور رانا عبدالوحیدنے گول اسکور کئے۔ اس سے قبل1982 کے ایشین گیمز میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ2017میں ورلڈ ہاکی لیگ میں بھی اسی اسکور سے شکست ہوئی تھی۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کیس کے بارے میں وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدرکو لکھے گئے خط...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف الیکشن کمشنر...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، ہ نو ٹیفیکیشن جاری ، ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز رِسک...
کراچی کراچی سے گذشتہ 48گھنٹے کے دوران ایک بھارتی شہری سمیت 70مسافروں کو مختلف وجوہ کی بنا پر بین الاقوامی سفر...
کراچی امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے تجویز کردہ درآمدی ٹیکسوں کے حصول کیلئے ایک نیا...
اسلام آباد کل سے پٹرول 3.53 روپے، ڈیزل 3.66روپے فی لیٹر مہنگا ہونیکا امکان، پی او ایل کی قیمتوں میں متوقع اضافے...
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کے بعد اب پاکستان بھر میں انٹرنیٹ...