اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) نواز شریف لندن سے دبئی پہنچیں گے جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور اتریں گے، ’’امید سے یقین تک، رہے پاک سر زمین تک‘‘ پوری استقبالیہ اور بعدا زاں انتخابی مہم انہی ستون پر استوار کی جائے گی،پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے ماحول کواس حد تک سازگاربنایا جائےگا کہ اس میں کسی حریف کے خلاف مذمت کے لفظوں کی بجائے خدمت کو شعار بنانے کااعلان کیاجائے گا۔ ملک کوپانچ سال قبل وزیراعظم نواز شریف کے دور کی آسودگی واپس لانے کا عہدکیا جائے گا اس مقصد کے لئے ایک دلکش نصب العین کو پوری استقبالیہ مہم کی بنیاد بنایا جائےگا کہ ’’امید سے یقین تک، رہے پاک سر زمین تک‘‘ پوری استقبالیہ اور بعدا زاں انتخابی مہم انہی ستون پر استوار کی جائے گی۔ حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ صورت حال کے تفصیلی اور تنقیدی جائزے کے بعد نواز شریف اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ عوام تحریک انصاف کے پورے چار سال کے دور میں تباہ کن کارکردگی ہی نہیں اس کے چیئرمین کی گالم گفتار سے بھی تنگ آچکے ہیں ایسے میں اگر مسلم لیگ نون بھی اسی روش کو اختیار کرے گی تو اس سے عوام بددل ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ نون کےسامنے سنگل پوائنٹ ایجنڈا مہنگائی کو ختم کرنا ہے جس سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے گا اور ملکی معیشت میں سدھار بھی آئے گا۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے نواز شریف کی واپسی کےساتھ ہی جس سیاسی حکمت عملی کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس میں مثبت انداز گفتگو اختیار کیا جائے گا اور عوام میں خوشگوار احساس پیدا کیا جائے گا اکیس اکتوبر کی شب نواز شریف کے پیغام میں نعرے نہیں ہوں گے اور نہ ہی اسے بیانیہ بنانے کے لئے خالی خولی امید افزائی کی بات ہوگی وہ آئندہ پانچ سال کے لئے اپنی جماعت کی طرف سےدستورالعمل کا اعلان کرینگے پوری انتخابی مہم اسی منشور پرآگے بڑھائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 2018ء میں لائی گئی حکومت سے عوام اور ملک کے باشعور باشندے سخت نالاں ہیں وہ انہیں لانے والوں کے بارے میں بھی تلخ ہیں تاہم نواز شریف نے اپنے رفقا کو بتایا ہے کہ ا ن کا نصب العین صرف اس صورت میں پورا ہوسکتا ہے جب ملک میں سیاسی استحکام ہو۔
اسلام آ باد نوجوان افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی افسران کی گریڈ 17سے 18 میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
کراچی ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کے عملے کی شکایت پر ایک ملزم کو گرفتار...
نیویارک عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کو 190؍ ملین پاؤنڈ کے مقدمہ میں سزا سنائے جانے پر امریکا میں عمران...
کراچی امریکی صدر جوبائیڈن نے اوول آفس میں اپنے الوداعی خطاب کے دوران دنیا اور امریکا کو درپیش مستقبل کے...
لاہورعمران خان اور بشری بی بی کو سزا کے بعد مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا، لیگی ایم پی اے میاں...
اسلام آباد پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو...
لاہورجامعہ نعیمیہ کے دارالافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں بتایا گیا ہے کہ ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا قانونی...