واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان میں سخت گیر ریپبلکنز نے حکومت کو عارضی طور پر فنڈ دینے کے لیے پیش کیے گئے بل کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد حکومت کاجزوی شٹ ڈاؤن یقینی ہو گیا ہے، ایوان نمائندگان میں ریپبلکنزکے 198ارکان کی حکومتی فنڈنگ میں 30دن کی توسیع کے بل کی مخالفت ، تنخواہیں اور پنشن رک جائینگی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایوان نے 232میں سے 198ووٹوں سے ایک ایسے اقدام کو شکست دی ہے جس کے تحت حکومتی فنڈنگ میں 30دن کی توسیع ممکن ہوتی اور شٹ ڈاؤن کو روکا جا سکتا ہے ۔ووٹنگ کے بعد ہاؤس کے سپیکر کیون میک کارتھی کا کہنا ہے کہ چیمبر اب بھی قدامت پسندانہ پالیسیوں کے بغیر فنڈنگ میں توسیع پاس کر سکتا ہے جنہوں نے ڈیموکریٹس کو الگ کر دیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آگے کیا ہو گا۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’اگر آپ ہار مان لیں تو یہ صرف ناکامی ہے۔‘امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن سے 20لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین اور امریکا کے سابق و حاضر سروس فوجیوں میں سے بیشتر کی تنخواہیں رُک جائیں گی۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے...
کراچی ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب...
اسلام آباد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست مخالف وڈیوز بنانے کے الزام میں صحافی فرحان ملک کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ...
کراچی بلوچستان میں ادارے کا انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے سندھ زون سے 24افسران کا بلوچستان تبادلہ...
نئی دہلی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے قرارداد لاہور کی یاد میں ایک اہم تقریب کا...
کراچی پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا کرکم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل...
ڈیرہ غازی خانپنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا،...