اسلام آباد (اے پی پی)ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت سول سوسائٹی کیخلاف FATFسفارشات بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے، انسانی حقوق کے کارکن قانونی مقدمات سے خوفزدہ رہتے ہیں، ہردیپ کے قتل میں بھی انڈیا ملوث ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کے سول سوسائٹی کے حقوق غصب کرنے کے اقدامات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کیلئےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کا فائدہ اٹھا رہی ہے ،بھارتی حکومت ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر بنائے گئے قوانین کے تحت ناقدین پر دہشت گردی کے کیس بھی بنا رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سربراہ آکر پٹیل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارتی حکام کو جوابدہ ٹھہرانا چاہئے ،بھارت میں انسانی حقوق کے کارکن دہشت گردی سے نمٹنے کے بہانے ہراساں کیے جانے، چھاپوں، تحقیقات اور قانونی مقدمات سے مسلسل خوف میں رہتے ہیں۔ بھارت کلبھوشن یادیو جیسے کارندوں سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرواتا ہے، منی پور میں بھارتی حکومت ظالم قوانین کا استعمال کرتی رہی ہے اور کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی بھارت ملوث ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے...
کراچی ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب...
اسلام آباد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست مخالف وڈیوز بنانے کے الزام میں صحافی فرحان ملک کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ...
کراچی بلوچستان میں ادارے کا انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے سندھ زون سے 24افسران کا بلوچستان تبادلہ...
نئی دہلی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے قرارداد لاہور کی یاد میں ایک اہم تقریب کا...
کراچی پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا کرکم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل...
ڈیرہ غازی خانپنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا،...