کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست نیو یارک میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں سے نیویارک کے مختلف حصے زیر آب آگئے۔ پانی کے ریلوں نے سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیا۔ زیرزمین ٹرین کے نظام کو پانی بھرنے کے باعث بند کردیا گیا۔طوفانی بارشوں کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر 3انچ سے زیادہ پانی کھڑا ہوگیا۔نیویارک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کا انفرا اسٹرکچر اتنا زیادہ پانی ہینڈل نہیں کر پا رہا جس کی وجہ سے افراتفری ہے اور معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔
اسلام آباد سپریم کورٹ نے جائیداد کی مشکوک منتقلی کو غیر قانونی قرار دیکر اپیل خارج کردی اوریہ آبزرویشن دی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے قبل از وفات بیٹی کے ورثا کے حقوق بحال کر دیئے، جنھیں 68برس تک ریونیو ریکارڈ...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اصل مجرمان کو تحفظ دینے...
کراچی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کراچی کا دو روزہ دورہ کرتے ہوئے شہر کی اہم...
کراچی ایشیا کے امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، AI نے نئی رفتار دے دی، چِپس، دھاتوں اور...
واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تقرری...