نواب شاہ،چار ہلاکتوں پر دھرنا ،رپورٹ درج، احتجاج ختم ،جاں بحق افراد کی تدفین

01 اکتوبر ، 2023

نواب شاہ( محمد انور شیخ بیورو رپورٹ)گاؤں ماڑی جلبانی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ٹارگٹڈ اپریشن کے دوران محازأرائی پتھراؤ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت اور فورسز کے پانچ جوانوں سمیت دس افراد کے زخمی ہونے کے بعد صورتحال کشیدہ اور ہلاک ہونے والے جلبانی برادری کے چار افراد کی لاشوں سمیت سکرنڈ بائی پاس پر دھرنا دے کر دو روز تک ٹریفک بلاک کیا گیا تا ہم ایف آئی ار کے اندراج اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے مطالبات پورے ہونے پر دھرنا ختم کیا گیا اور ہلاک شدگان کی نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ایس ایس پی حیدر رضا نے جنگ کو بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جوان گاؤں ماڑی جلبانی میں ٹارگٹڈ اپریشن کے لیے لیے پہنچے تو دو ڈھائی سو افراد نے مزاحمت کی اور پولیس اور فورسز کے جوانوں کو گھیر لیا اور پتھراؤشروع کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے پانچ جوان زخمی ہوئے جب کہ کئی پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں۔