نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے توسیع پسندانہ اور خطے میں بالادستی کے عزائم میں دن بہ دن شدت آتی جار ہی ہے ۔ بھارتی ائر فورس (آئی اے ایف) مزید 156 پراچنڈ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر خریدنے جا رہی ہے، جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات کیے جائیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایل او سی مقبوضہ کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کو الگ کرتی ہے جبکہ ایل اے سی لداخ کے علاقے میں چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحد ہے۔آئی اے ایف بھارتی ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو مزید 156 پراچنڈ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹروں کے آرڈر دینے جا رہی ہے جو چین اور پاکستان کے محاذوں پر کام میں لائے جائیں گے۔ دونوں محاذو ں پر پہلے ہی اس طرح کے 15ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔سینئر بھارتی دفاعی عہدیداروںکا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے جلد ہیلی کاپٹروںکی خریداری کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ 156 ہیلی کاپٹروں میں سے 66 بھارتی فضائیہ دیے جائیں گے۔
بیروت لبنان میں وزیراعظم نے نئی حکومت تشکیل دے دی ہے ۔ اس بات کا اعلان لبنانی ایوان صدر نے کیا ۔ نئی حکومت کی...
اسلام آباد پاکستانی ائیر لائنز کی جون میں برطانیہ کیلئے ڈائرکٹ پروازیں شروع ہونیکا امکان،برطانوی ایوی ایشن...
اسلام آباد گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران...
لزبن اسماعیلیوں کے روحانی پیشو پرنس کریم ا آغاخان چہارم کے جنازے میںمعززین اور غیر ملکی رہنماؤں نے شرکت کی...
حیدرآبادوکلا کے احتجاج کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد کے چھٹی پر جانے اور چارج ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان عابد...
واشنگٹن امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی سکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی ۔امریکی میڈیا رپورٹس...
کراچیحماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے 183فلسطینی قیدیوں کو رہا...
اسلام آباد محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برف باری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق...