کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے سومار گوٹھ کے قریب واقع اسٹیٹ ایجنسی پر ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت 65 سالہ زوار حسین کھوکھر اور 68 سالہ حاجی اطہر جوکھیو کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او سالم رند کے مطابق ابتدائی طور معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔سمن آباد تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ ایدھی سینٹر کے قریب واقع مسجد عمر کے باہر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا جہاں مقتول کی شناخت 30 سالہ قیصر فاروق ولد رحمت اللہ اور زخمی بچےکی 10 سالہ فاروق ولد شاکر کے نام سے ہوئی۔فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے قیصر فاروق مسجد ابوبکر پورٹ قاسم کے نائب امام تھے۔حاجی افضل ٹاؤن ٹی سی ایف اسکول کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ سیف اللہ ولد شریف اللہ زخمی ہو گیا ،لیاقت آباد تھانے کی حدود بندھانی کالونی میں نامعلوم سمیت سے آ کر گولی لگنے سے 35 سالہ سہیل ولد رئیس زخمی ہو گیا،رضویہ تھانے کی حدود رضویہ سوسائٹی میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 50سالہ محمود ولد مقصود زخمی ہو گیا ،سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں ذاتی تنازع پر فائرنگ سے 28 سالہ میر حسن زخمی ہو گیا ۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے...
کراچی ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب...
اسلام آباد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست مخالف وڈیوز بنانے کے الزام میں صحافی فرحان ملک کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ...
کراچی بلوچستان میں ادارے کا انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے سندھ زون سے 24افسران کا بلوچستان تبادلہ...
نئی دہلی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے قرارداد لاہور کی یاد میں ایک اہم تقریب کا...
کراچی پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا کرکم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل...
ڈیرہ غازی خانپنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا،...