کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں ایک شہری کو خیبر پختون خوا کے شہر بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ اس نے جس لڑکی سے شادی کی تھی وہ بونیر کے رہائشی کو پسند تھی۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے 26 ستمبر کو لانڈھی فردوس چالی کے قریب کار پر فائرنگ کر کے شہری حنیف کو قتل کرنے والے قاتل کو بونیر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم خیال سید خصوصی طور پر خیبرپختون خوا کے ضلع بونیر سے قتل کے لیے کراچی آیا تھا، جس کی وجہ یہ تھی کہ ملزم جس لڑکی کو پسند کرتا تھا، مقتول نے اس سے 4ماہ قبل شادی کر لی تھی۔ملزم خیال سید نے کراچی آنے کے بعد ایک ماہ تک مسلسل حنیف کی ریکی کی اور 26تاریخ کو موقع دیکھ کر اس وقت جب حنیف اپنے کام سے چھٹی کر کے واپس گھر جا رہا تھا، اس پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔حنیف پہلے سگنل پر رکا، جیسے ہی سڑک سے دائیں جانب مڑا ملزم گاڑی کے پیچھے گیا اور پیدل بھاگ کر گولیاں چلائیں، اور پھر موقع سے فرار ہو گیا۔
اسکردو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے...
کراچی پوپ لیو نے ہفتے کے روز عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس ’’جنگ کے پاگل پن‘‘ کو ختم کریں، جسے انہوں نے...
کراچی میئر ممدانی کے 100دن،اصلاحات، تنازعات اور ریلیف اقدامات، بچوں کی نگہداشت میں پیشرفت اور نئے ڈے کیئر...
پیرس فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ...
بغداد عراقی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کرد سیاست دان نزار عامی کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا جو گزشتہ نومبر میں...
کراچی سندھ اریگیشن ڈپارٹمنٹ نے سندھ کوسٹل ریزیلینس پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی اور ملکی ایکسپرٹس کی...
میرپورخاصمیر پور خاص :نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی،ورثا کا دھرنا جاری ہے دھرنا ختم کرنے کی پولیس...
سیہونسیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں۔چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے...