مرادآباد(این این آئی)بھارتی شہر مراد آباد میں 18لاکھ روپے بینک کے لاکر میں رکھنے والی خاتون لاکر کھولنے کے بعد دنگ رہ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ایک سال بعد بینک لاکر کھولا تو پتہ چلا کہ دیمک نے 18لاکھ روپے کا کیش کھا لیا جو اس نے بیٹی کے شادی کے لیے رکھا تھابینک کی جانب سے انہیں کسٹمر انفارمیشن اور دیگر تصدیقی عمل کے لیے بینک بلوایا گیا تھا۔ جب خاتون نے سب ٹھیک ہے دیکھنے کے لیے اپنا لاکر کھولا تو وہ ہکا بکا رہ گئیں۔بڑی محنت سے جمع کر کے لاکر میں رکھے گئے کرنسی نوٹ دیمک کے حملے کے بعد کھائے ہوئے کاغذ کے ٹکڑوں میں تبدیل ہو گئے تھے۔ اور جب اس معاملے پر میڈیا نے بینک سے جواب مانگا تو بینک کے عملے نے کہا کہ ہیڈکوارٹر کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ بینک کا عملہ ان کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کر رہا۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے...
کراچی ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب...
اسلام آباد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست مخالف وڈیوز بنانے کے الزام میں صحافی فرحان ملک کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ...
کراچی بلوچستان میں ادارے کا انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے سندھ زون سے 24افسران کا بلوچستان تبادلہ...
نئی دہلی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے قرارداد لاہور کی یاد میں ایک اہم تقریب کا...
کراچی پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا کرکم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل...
ڈیرہ غازی خانپنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا،...