لیاری گینگسٹر ارشد پپو سمیت 3؍ افراد کا قتل،گواہان پیش کرنے کا حکم

01 اکتوبر ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ا نسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگسٹر ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کے کیس میں آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عذیر بلوچ اور مشتاق خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر کردیا۔